برطانوی شہر کالڈرڈیل کے مئیر کا مسلم مخالف مہم چلانے والوں کیخلاف سخت کارروائی کا عندیہ

3 تعبيرية جمعہ 16 مارچ‬‮ 8102 - (دوپہر 2 بجکر 6 منٹ)

شیئر کریں:

برطانوی شہر کالڈرڈیل کے مئیر کا مسلم مخالف مہم چلانے والوں کیخلاف سخت کارروائی کا عندیہ کالڈرڈیل : برطانوی شہر کالڈرڈیل کےمئیر فرمان علی نےمسلم مخالف مہم چلانے والوں کیخلاف سخت کارروائی کاعندیہ دے دیا جبکہ علمائے کرام نے بھی واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے مسلم کمیونٹی کو پرامن رہنے کی اپیل کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں شرپسندوں کی مسلم مخالف مہم کیخلاف کالڈرڈیل کے مئیر فرمان علی اپنی بلدیاتی ٹیم کے ہمراہ سڑکوں پرنکل آئے۔

اے آروائی نیوز سے خصوصی گفتگو میں مئیر فرمان علی نے نفرت انگیز خطوط کی مذمت کرتے ہوئے مسلم کمیونٹی سے پر امن رہنے کی اپیل کی اورکہا کہ شرپسندوں کیخلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔

علمائے کرام نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک چھوٹا سا گروہ ہے، جو برطانیہ میں انتشار پھیلا نا چاہتاہے، مسلم کمیونٹی ایسےاوچھے ہتھکنڈوں سے خوفزدہ ہونے والی نہیں بلکہ تین اپریل کو لواے مسلم ڈے کو دھوم دھام سے منائے گی۔

یاد رہے کہ برطانیہ میں خط تقسیم کئے گئے ہیں جس میں تین اپریل کو ’پنش اے مسلم ڈے‘ یعنی مسلمانوں کو سزا دینے کا دن، کے طور پر منانے کو کہا گیا تھا، خط میں مسلمانوں کے خلاف مختلف پرتشدد اقدامات اور ان کے نتیجے میں دئیے جانے والے پوائنٹس کا ذکر تھا۔

جس کے جواب میں مسلمانوں سے محبت کا دن منانے کی منفرد مہم کاآغاز ہوگیا اور تین اپریل کومسلمانوں سے محبت کا دن منانے کے لئے سوشل میڈیا پرمہم زوروشورسے جاری ہے۔

برطانوی میڈیا کا کہنا ہے سوشل میڈیا پرمسلمان مخالف پنش اے مسلم مہم کے مقابلے میں لومسلمز ڈے کوزیادہ پذیرائی ملی ہے، مہم کے تحت مسلمانوں سے اچھی طرح ملنے کے دس، مسلمانوں کے ساتھ رمضان اور عید منانے کے پانچ سو، مسلمانوں کی دعوت کے پچیس اور شام،عراق، فلسطین، کشمیر،میانمار کے مسلمانوں کی مدد کے لئے ایک ہزار پوائنٹس رکھے گئے ہیں۔

یاد رہے کہ برطانیہ میں 28 لاکھ مسلمان آباد ہیں، جو کل آبادی کا 4.4 فی صد ہیں۔ ادھرلندن پولیس نے اعلان کیا ہے کہ اس قسم کے نفرت انگیز اقدامات کسی صورت برداشت نہیں کیے جائیں گے اور ان کی مکمل تحقیقات کی جائیں گی۔