کراچی کنگزکی ٹیم دبئی سےلاہورپہنچ گئی

156 تعبيرية پیر 19 مارچ‬‮ 8102 - (صبح 9 بجکر 62 منٹ)

شیئر کریں:

کراچی کنگزکی ٹیم دبئی سےلاہورپہنچ گئی تفصیلات کے مطابق کراچی کنگز کی ٹیم دبئی سے لاہور پہنچ گئی، علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے جبکہ کھلاڑیوں کو سخت سیکورٹی میں ہوٹل منتقل کیا گیا۔

خیال رہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان 20 مارچ کو پلے آف کا دوسرا میچ کھیلا جائے اور فاتح ٹیم کا مقابلہ 21 مارچ کو کراچی کنگز سے ہوگا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم نے لک رونکی کی تیز ترین جارحانہ بیٹنگ کی بدولت کراچی کنگز کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کے فائنل تک رسائی حاصل کرلی تھی۔

واضح رہے کہ 16 مارچ کو پاکستان سپرلیگ کے انتہائی اہم اور بڑے میچ میں نے دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر پلے آف کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔