آسٹریلوی کرکٹرعثمان خواجہ کی منگیترنےاسلام قبول کرلیا

3 تعبيرية پیر 19 مارچ‬‮ 8102 - (صبح 01 بجکر 62 منٹ)

شیئر کریں:

آسٹریلوی کرکٹرعثمان خواجہ کی منگیترنےاسلام قبول کرلیا تفصیلات کے مطابق پاکستانی نژاد آسٹریلوی کرکٹرعثمان خواجہ کی 22 سالہ منگیتر ریچل میکلیلن نے اسلام قبول کرلیا، انہوں نے کہا کہ یہ ان کا اپنا فیصلہ ہے اورعثمان یا ان کے اہل خانہ کا ان پر کوئی دباؤ نہیں تھا۔

غیرملکی ٹی وی کو انٹرویو کے دوران ریچل میکلیلن نے کہا کہ عثمان خواجہ سے ملاقات سے پہلے انہیں اسلام کے بارے میں اتنا ہی معلوم تھا جتنا میڈیا میں بتایا جاتا ہے۔

ریچل میکلیلن نے کہا کہ عثمان خواجہ سے ملاقات سے قبل انہیں اسلام اور مسلمانوں سے متعلق منفی خبریں سننے اور پڑھنے کو ملیں۔

دوسری جانب آسٹریلوی کرکٹرعثمان خواجہ نے کہا کہ ان کی زندگی میں مذہب کو اولین درجہ حاصل ہے، انہوں نے بتایا کہ سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پرانہیں نفرت آمیز پیغامات موصول ہوتے تھے جن میں لکھا ہوتا تھا کہ ریچل سے شادی کرنا حرام ہے کیونکہ وہ مسلمان نہیں ہے۔

عثمان خواجہ نے کہا کہ ریچل پراسلام قبول کرنے کے لیے کبھی دباؤ نہیں ڈالا اور اسلام قبول کرنے کا فیصلہ ریچل کا ذاتی فیصلہ ہے۔

خیال رہے کہ ریچل میکلیلن کا تعلق آسٹریلیا کے شہر برسبین سے ہے اور دونوں اگلے ماہ شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں