پی ایس ایل سیمی فائنل ، جامع ٹریفک پلان مرتب

139 تعبيرية پیر 19 مارچ‬‮ 8102 - (سپہر 4 بجکر 13 منٹ)

شیئر کریں:

پی ایس ایل سیمی فائنل ، جامع ٹریفک پلان مرتب لاہور : پاکستان سپر لیگ 3 کے حوالے سے شہریوں کی سہولت اور ٹریفک کی روانی کیلئے جامع ٹریفک پلان مرتب کر لیا گیا تاکہ شائقین کرکٹ کو ٹریفک کا کوئی مسئلہ نہ ہو۔

تفصیلات کے مطابق سی ٹی او لاہور رائے اعجاز احمد کے مطابق پی ایس ایل میچز کے موقع پر شہریوں کی سہولت اور ٹریفک کی روانی کیلئے جامع ٹریفک پلان مرتب کر لیا گیا ہے، شائقین کرکٹ اور شہریوں کو ٹریفک کا کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔

سی ٹی او لاہور کا کہنا تھا کہ مال روڈ، جیل روڈ، کینال روڈ اور ایم ایم عالم روڈ ٹریفک کیلئے کھلی رہیں گی، ایس پیز، ڈی ایس پیز، انسپکٹرز اور ٹریفک وارڈنز تعینات کر دیئے گئے ہیں۔

رائے اعجاز احمد نے کہا کہ غلط پارکنگ کے خاتمہ کیلئے27 فوک لفٹر اور 6 بریک ڈاؤنز دستیاب ہونگے جبکہ گاڑی خراب ہونے کی صورت میں مدد کیلئے موبائل ورکشاپ بھی موجود ہوگی۔

سی ٹی او کے مطابق میچ کے لئے ٹریفک مانیٹرنگ روم اور کنٹرول روم بھی قائم کر دیئے گئے ہیں جبکہ آٹو رکشے، ایل این جی، ایل پی جی اور سی این جی گاڑیوں کا پارکنگ ایریا میں داخلہ ممنوع قرار دیا گیا ہے۔

دوسری جانب لاہور میں کامیاب ایونٹ کیلئے سیکورٹی پلان مکمل کرلیے گئے، قذافی اسٹیڈیم لاہور کے اطراف سمیت داخلی اور خارجی راستوں پر سیکورٹی کیمرے نصب کر لئے گئے ہیں اور صورتحال کو جدید مانیٹرنگ سسٹم سے کنٹرول کیا جائیگا جبکہ بڑی تعداد میں قانون نافذ کرنے والے ادارے خدمات انجام دینگے۔

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ 2018 کا سیمی فائنل 20 اور 21 مارچ کو لاہور میں جبکہ فائنل 25 مارچ بروز اتوار کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔