دس ہزار کا نوٹ متعارف نہیں کرایا جارہا، اسٹیٹ بینک

7 تعبيرية ہفتہ 24 مارچ‬‮ 8102 - (شام 8 بجکر 31 منٹ)

شیئر کریں:

دس ہزار کا نوٹ متعارف نہیں کرایا جارہا، اسٹیٹ بینک فیس بک پیجکراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے 10 ہزار کے نوٹ کو جعلی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کا کوئی کرنسی نوٹ متعارف کرانے کا ارادہ نہیں ہے۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ’انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والا نوٹ جعلی ہے اور کسی نے فوٹو شاپ کی مدد سے اسے تیار کیا، عوام بے بنیاد خبروں پر کان نہ دھریں کیونکہ ادارے کی جانب سے اس طرح کا کوئی بڑا نوٹ متعارف نہیں کرایا جارہا‘۔

ترجمان نے عوام کو متنبہ کیا ہے کہ وہ سوشل پر وائرل ہونے والی جعلی خبروں کو سنجیدگی سے نہ لیں اور انہیں نظر انداز کریں، ادارے کی جانب سے کسی بھی قسم کا باضابطہ اعلان مصدقہ ویب سائٹ اور سوشل میڈیا کے آفیشل پیجز پر کیا جائے گا۔

دوسری جانب اسٹیٹ بینک نے عوام کی سہولت کے لیے فیس بک پیج بھی متعارف کرادیا ہے اور عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ باوثوق خبروں اور اطلاعات کے لیے ہم سے جڑے رہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر 10ہزار کے کرنسی نوٹ کی تصویر وائرل ہورہی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان آنے والے دنوں میں یہ نوٹ متعارف کرانے جارہی ہے جو ملکی معیشت کے لیے بڑا دھچکا ہے۔