’اب یہ قانون تبدیل کرنا ہی ہوگا‘ شہزادہ ولید بن طلال نے ایسا اعلان کردیا کہ جس کی کسی کو بھی توقع نہ تھی، سعودی عرب کے مَردوں میں شدید بے چینی پھیل گئی

33 تعبيرية بدھ 30 نومبر‬‮ 6102 - (دوپہر 2 بجکر 25 منٹ)

شیئر کریں:

’اب یہ قانون تبدیل کرنا ہی ہوگا‘ شہزادہ ولید بن طلال نے ایسا اعلان کردیا کہ جس کی کسی کو بھی توقع نہ تھی، سعودی عرب کے مَردوں میں شدید بے چینی پھیل گئی  سعودی عرب میں خواتین کی ڈرائیونگ کا مسئلہ طویل عرصے سے پوری دنیا میں زیربحث ہے اور عالمی تنظیمیں اسے خواتین کے حقوق کی سلبی سے تعبیر کرتے ہوئے اکثر سعودی حکومت پر تنقید کرتی رہتی ہے۔ اب ایک سعودی شہزادے نے بھی اس حوالے سے ایسا بیان دے دیا ہے کہ کسی کو اس کی توقع نہ تھی۔ شہزادہ ولید بن طلال کا کہنا ہے کہ ”اب ہمیں خواتین کی ڈرائیونگ کے متعلق قانون کو تبدیل کرنا ہوگا اور انہیں گاڑی چلانے کی اجازت دینی ہی ہو گی۔“

دی ٹائم کی رپورٹ کے مطابق شہزادہ ولید بن طلال نے اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر ایک خط پوسٹ کیا ہے جس انہوں نے لکھا ہے کہ ”یہ اہم وقت ہے کہ ہمارے ملک میں خواتین اپنی گاڑیاں خود چلائیں۔ آج کے جدید دور میں خواتین کو گاڑی چلانے سے روکنا ایسے ہی ہے جیسے انہیں تعلیم کے حصول سے روک دیا جائے۔ انہیں گاڑی چلانے کی اجازت دینے سے مارکیٹ میں خواتین کے نوکری کرنے کی شرح میں اضافہ ہو گا۔ اس کے علاوہ گاڑی چلانا آج کے دور میں ایک ضرورت ہے، کوئی سماجی تعیش کی چیز نہیں۔ “