ایس ای سی پی نے انگریزی اور اردو میں نئی ویب سائٹ لانچ کر دی

23 تعبيرية بدھ 17 اگست‬‮ 6102 - (شام 11 بجکر 55 منٹ)

شیئر کریں:

ایس ای سی پی نے انگریزی اور اردو میں نئی ویب سائٹ لانچ کر دی کراچی: سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن ( ایس ای سی پی ) نے اردو اور انگریزی دونوں زبانوں میں تمام خصوصیات سے مزین اپنی نئی ویب سائٹ لانچ کردی ہے، نئے سرے سے تیار کی گئی۔ ویب سائٹ میں عوام الناس، سرمایہ کاروں، سٹیک ہولڈروں اور میڈیا کے لئے معلومات تک فوری اور جامع رسائی آسان تر بنا دی گئی ہے تاکہ ایس ای سی پی اور اس کے انضباطی نظام کے بارے میں بہتر آگاہی فراہم کی جا سکے۔ ایس ای سی پی کے چیئرمین ظفر حجازی نے اس حوالے سے کہا کہ نئی ویب سائٹ صارفین کے لئے آگہی کا بہترین وسیلہ ثابت ہوگی، ساتھ ہی ساتھ یہ ویب سائٹ سرمایہ کاروں اور عوام الناس کے لئے اردو اور انگریزی دونوں زبانوں میں سرمایہ کاری سے متعلقہ تمام ضروری اور تازہ ترین معلومات کا فوری ذریعہ بھی ہے۔ اس خبر کو لائیک یا شیئر کرنے اور مزید خبروں تک فوری رسائی کے لیے ہمارا اور وزٹ کریں اس خبر کو لائیک یا شیئر کرنے اور مزید خبروں تک فوری رسائی کے لیے ہمارا فیس بک پیج اور ٹویٹر اکاؤنٹ وزٹ کریں