فوڈ سیکورٹی نیشنل سیکورٹی کیلئے بہت بڑا خطرہ ہے، پاکستان اکانومی واچ

17 تعبيرية بدھ 17 اگست‬‮ 6102 - (شام 11 بجکر 55 منٹ)

شیئر کریں:

فوڈ سیکورٹی نیشنل سیکورٹی کیلئے بہت بڑا خطرہ ہے، پاکستان اکانومی واچ کراچی: پاکستان اکانومی واچ کے صدر ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے کہا ہے ملک میں فوڈ سیکورٹی کی صورتحال گزشتہ کئی سال سے مسلسل خراب ہو رہی ہے جو نیشنل سیکورٹی کیلئے ایک بڑا خطرہ ہے۔ اپنے ایک بیان میں پاکستان اکانومی واچ کے صدر ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے کہا کہ ملک کی نصف آبادی کو مناسب مقدار میں کھانا میسر نہیں جو کہ ظلم ہے، مغربی ممالک میں کساد بازاری نے جہاں برامدات کو متاثر کیا ہے وہیں دنیا بھر میں فوڈ سیکورٹی کے مسائل میں اضافہ ہوا ہے ، جس سے نمٹنے کیلئے ترتمام ممالک کو مل کر کوششیں کرنا ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں فوڈ سیکورٹی یقینی بنانے کیلئے سرمایہ کاری اور پالیسی اصلاحات غیر اطمینان بخش ہیں جن پر خاطر خواہ توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ اس خبر کو لائیک یا شیئر کرنے اور مزید خبروں تک فوری رسائی کے لیے ہمارا اور وزٹ کریں اس خبر کو لائیک یا شیئر کرنے اور مزید خبروں تک فوری رسائی کے لیے ہمارا فیس بک پیج اور ٹویٹر اکاؤنٹ وزٹ کریں