ایس ای سی پی نے پراویڈنٹ فنڈ قواعد برائے ملازمین 2016 ء متعارف کرا دیا

39 تعبيرية اتوار 21 اگست‬‮ 6102 - (رات 9 بجکر 25 منٹ)

شیئر کریں:

ایس ای سی پی نے پراویڈنٹ فنڈ قواعد برائے ملازمین 2016 ء متعارف کرا دیا کراچی: سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن ( ایس ای سی پی ) نے پراویڈنٹ فنڈ میں حصّہ لینے والے ملازمین کی کمائی کے تحفظ کے لئے پراویڈنٹ فنڈ (لسٹڈ سکیورٹیز میں سرمایہ کاری) قواعد برائے ملازمین 2016 ء متعارف کرا دیئے ہیں، اس اہم فیصلہ کے لئے ایک جامع مشاورتی عمل کے بعد ان قواعد کو حتمی شکل دی گئی۔ کمپنیز آرڈیننس1984ء کے مطابق کمپنیوں کے لئے پراویڈنٹ فنڈکا قیام بے حد ضروری ہے، منڈی میں ترقی لانے اور پراویڈنٹ فنڈزکی لسٹڈ سکیورٹیز میں سرمایہ کاری کرنے کی حوصلہ افزائی کے لئے1996 میں پراویڈنٹ فنڈ (لسٹڈ سکیورٹیز میں سرمایہ کاری) قواعد برائے ملازمین متعارف کرائے گئے تھے۔ نئے قواعد کے ذریعے پراویڈنٹ فنڈ میں سے کی جانے والی سرمایہ کاری کے لئے سخت معیار وضع کیا جا رہا ہے، کمپنی کی تشکیل یا اس کی منسلکہ انڈر ٹیکنگز میں مجموعی سرمایہ کاری فنڈ کے حجم کے پانچ فیصد تک محدود کر دی گئی ہے، ساتھ ہی پراویڈنٹ فنڈ/ٹرسٹ کے ذریعے کی گئی سرمایہ کاریوں کی رپورٹیں ہر چھ ماہ بعد جمع کروانا لازم قرار دیا گیا ہے۔ اس خبر کو لائیک یا شیئر کرنے اور مزید خبروں تک فوری رسائی کے لیے ہمارا اور وزٹ کریں اس خبر کو لائیک یا شیئر کرنے اور مزید خبروں تک فوری رسائی کے لیے ہمارا فیس بک پیج اور ٹویٹر اکاؤنٹ وزٹ کریں