کیا آپ فیس بک پر مارک زکر برگ کو بلاک کر سکتے ہیں؟

47 تعبيرية منگل 17 جنوری‬‮ 7102 - (صبح 6 بجکر 32 منٹ)

شیئر کریں:

کیا آپ فیس بک پر مارک زکر برگ کو بلاک کر سکتے ہیں؟ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک آج کل تقریباً ہر شخص کی زندگی کا اہم حصہ بن چکی ہے۔ یہ لوگوں کی زندگیوں میں مثبت و منفی تبدیلیاں اور کئی فوائد و نقصانات اپنے ساتھ لائی ہے۔ فیس بک پر ناپسندیدہ شخصیات سے بچنے کا ایک طریقہ بلاک کرنا ہے۔ اگر آپ چاہتے ہیں کہ کسی شخص کو آپ کی کوئی خبر نہ ملے، وہ آپ سے فیس بک پر رابطہ کرنا تو دور آپ کو دیکھ بھی نہ سکے تو اس کے لیے آپ بآسانی اس شخص کو بلاک کرسکتے ہیں۔ لیکن فیس بک پر ایک شخص ایسا ہے جسے آپ کسی صورت بلاک نہیں کرسکتے۔ وہ شخص کوئی اور نہیں بلکہ فیس بک کے بانی مارک زکر برگ ہیں۔ آپ فیس بک کے تمام عہدے داران بشمول چیف آپریٹنگ آفیسر شیرل سینڈ برگ کو بلاک کر سکتے ہیں۔ حتیٰ کہ آپ زکر برگ کی اہلیہ پریسیلا چین کو بھی بلاک کر سکتے ہیں لیکن آپ فیس بک کے تخلیق کنندہ زکر برگ کو کسی صورت بلاک نہیں کرسکتے۔ آپ کو یقین نہ آئے تو آپ خود ہی آزما کر دیکھ لیں۔ اس خبر کو لائیک یا شیئر کرنے اور مزید خبروں تک فوری رسائی کے لیے ہمارا اور وزٹ کریں