واٹس ایپ کا لائیو لوکیشن ٹریکنگ فیچر متعارف

31 تعبيرية بدھ 1 فروری‬‮ 7102 - (شام 6 بجکر 33 منٹ)

شیئر کریں:

واٹس ایپ کا لائیو لوکیشن ٹریکنگ فیچر متعارف واشنگٹن: واٹس ایپ نے اپنی میسجنگ ایپ میں ایک نئے فیچر کا سامنا کیا ہے جس کے ذریعے کوئی بھی صارف اپنے دوست کا مقام معلوم کرسکتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسمارٹ فون کی معروف مسیجنگ ایپ واٹس ایپ نے صارفین کے لیے ایک اور فیچر متعارف کروا دیا ہے، جس کو استعمال کرتے ہوئے اب اسمارٹ فون صارف اپنے دوست کی لوکیشن معلوم کرسکے گا۔ واٹس ایپ کی جانب سے یہ فیچر ابتدائی طور پر صرف بیٹا ورژن کے لیے  متعارف کروایا گیا ہے، جسے ’’لائیو لوکیشن ٹریکنگ‘‘ کا نام دیا گیا ہے، اس فیچر  کو استعمال کرنے والے صارفین دوسرے صارف کی موجودگی اور مقام کو دیکھ سکتے ہیں۔ واٹس ایپ کا یہ فیچر ڈیفالٹ کے طور پر غیرسرگرم ہے اور اسے ایپ کے سیٹنگ مینو میں جاکر ایکٹو کرنا پڑتا ہے، ابتدائی طور پر  اس فیچر کو استعمال کرنے والے افراد فی الحال ایک سے 5 منٹ تک ہی لوکیشن لائیو دیکھ سکتے ہیں۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ فیچر کو وقت کے ساتھ ساتھ عام صارفین کے لیے بھی پیش کیا جائے گا، لائیو لوکیشن ٹریکنگ کو متعارف کروانے کا مقصد صارفین کا مطالبہ تھا۔ واٹس ایپ کے اس فیچر پر قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں لیکن اب یہ منظرِ عام پر آگیا ہے۔ کمپنی نے اس کے بارے میں کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا کیونکہ ابھی یہ آزمائشی مرحلے کے لیے متعارف کروایا گیا ہے۔ اس خبر کو لائیک یا شیئر کرنے اور مزید خبروں تک فوری رسائی کے لیے ہمارا اور وزٹ کریں