رجب المرجب کا چاند نظر آگیا

15 تعبيرية بدھ 29 مارچ‬‮ 7102 - (سپہر 4 بجکر 31 منٹ)

شیئر کریں:

رجب المرجب کا چاند نظر آگیا کراچی: اسلامی کلینڈر کے ساتویں ماہ مبارک رجب المرجب کا چاند نظر آگیا، کل بروز جمعرات یکم رجب ہوگی۔ رویت ہلال کمیٹی کے مرکزی چیئرمین مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت چاند دیکھنے کے لیے اجلاس ہوا جس کے بعد مفتی منیب نے چاند نظر آنے اور کل یکم رجب المرجب ہونے کا اعلان کیا۔ لفظ رجب، ترجیب سے نکلا ہے جس کے معنی تعظیم کے ہیں، رجب المرجب ہجری کلینڈر کا ساتواں مہینا ہے، یہ حرمت والے چار ماہ میں شامل ہے، دین اسلام میں اس ماہ میں بھی جنگ اور قتل کرنا ممنوع ہے،اس ماہ میں توبہ جلد قبول ہوتی ہے اس ماہ کا ایک نام الاصب بھی ہے جس کے معنی ہیں تیز بہاؤ، یعنی توبہ جلد قبول ہوتی ہے۔ ایک مشہور حدیث شریف ہے کہ رجب اللہ کا، شعبان میرا اور رمضان میری امت کا مہینہ ہے۔ اس خبر کو لائیک یا شیئر کرنے اور مزید خبروں تک فوری رسائی کے لیے ہمارا اور وزٹ کریں