انسانی اسمگلنگ میں ملوث دلیر مہندی کی ضمانت منظور

3 تعبيرية جمعہ 16 مارچ‬‮ 8102 - (دوپہر 2 بجکر 65 منٹ)

شیئر کریں:

انسانی اسمگلنگ میں ملوث دلیر مہندی کی ضمانت منظور نئی دہلی: بھارت کے معروف گلوکار دلیر مہندی اور ان کے بھائی ششمیر سنگھ کو انسانی اسمگلنگ کا الزام ثابت ہونے پر پٹیالہ کورٹ نے 2سال قید کی سزا سنائی تھی تاہم عدالت نے ان کی ضمانت منظور کرلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی صوبے پنجاب کے شہر پٹیالہ کی عدالت نے جمعے کے روز گلوکار دلیر مہندی کو سن2003 میں درج کیے گئے انسانی اسمگلنگ کے مقدمے میں سزا دی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق دلیر اور ان کے بھائی شمشیر سنگھ پر یہ الزام عائد تھا کہ وہ لوگوں کو بھاری رقم کے عوض اپنے گروپ کا حصّہ بناکر غیر قانونی طریقے سے بیرون ملک منتقل کرتے ہیں۔ْ

دلیر مہندی اور ششمیر سنگھ سن1998 اور سن1999 میں امریکا کے دورے پر گئے تھے اس دوران انہوں نے ان کے گروپ میں شامل10 افراد کو غیر قانونی طور پر امریکا میں چھوڑ دیا۔

دلیر مہندی ایک خاتون اداکار کی کمپنی کے تحت گروپ لے کر امریکا کے دورے پر گئے تھے اور اس دوران بھی ان کے گروپ میں شامل بھارت سے امریکا جانے والی تین کم عمر لڑکیوں کو غیر قانونی طریقے سے امریکی شہر سان فرانسسیکو منتقل کردیا۔

دونوں بھائی 1999 میں بھی کچھ دیگر اداکاروں کی کمپنی کے تحت دوبارہ امریکا کے دورے پر گئے اور اس بار تین نوجوان لڑکوں اپنے گروپ اپنے گروپ کا حصّہ بتا کر غیر قانونی طور پر امریکی شہر نیو جرسی میں چھوڑ آئے تھے۔

یاد رہے کہ دلیر مہندی کے خلاف سن2003 میں پٹیالہ پولیس نے متعدد 35 شکایتں موصول ہونے بعد انسانی اسمگلنگ کا کیس رجسٹرڈ کیا تھا۔

خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں