بے نظیر قتل کیس میں استغاثہ کے اہم گواہ پر جرح مکمل

133218 تعبيرية جمعرات 24 مارچ‬‮ 6102 - (دوپہر 1 بجکر 05 منٹ)

شیئر کریں:

بے نظیر قتل کیس میں استغاثہ کے اہم گواہ پر جرح مکمل راولپنڈی (نیو زڈیسک) راولپنڈی انسداد دہشتگردی خصوصی عدالت نمبر ایک جج رائے محمد ایوب خان مارتھ کے روبرو بے نظیر قتل کیس میں استغاثہ کے اہم گواہ ڈی آئی جی آزاد خان پر سابق صدر پرویز مشرف کے وکیل بیرسٹر فروغ نسیم نے جرح مکمل کرلی ہے جس پر عدالت نے ڈائریکٹر ایف آئی اے خالد رسول کو سمن جاری کرتے ہوئے آئندہ تاریخ پر عدالت میں طلب کرلیا ہے ۔اٹھائیس مارچ کو خالد رسول کی شہادت قلمبند کی جائے گی جس پر ملزمان کے وکلاء جرح کرینگے۔