پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے حصص خریدنے کیلئے17 درخواستیں موصول

11 تعبيرية بدھ 17 اگست‬‮ 6102 - (دوپہر 21 بجکر 45 منٹ)

شیئر کریں:

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے حصص خریدنے کیلئے17 درخواستیں موصول کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے حصص خریدنے کیلئے سترہ درخواستیں موصول ہوگئیں ،چالیس فیصد حصص ملکی وغیر ملکی سرمایہ کاروں کو فروخت کئے جائیں گے۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پچیس فیصد حصص اینکر انویسٹرکو باقی سرمایہ کاروں کو پانچ پانچ فیصد حصص فروخت کئے جائینگے۔ پی ایس ایکس نے حصص کی فروخت کیلئے 31 مئی سے15 اگست تک درخواستیں طلب کی تھیں، اگلے مرحلےمیں خصوصی کمیٹی درخواستوں پر نوٹ لکھ کر سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن کو بھیجےگی، جس کا تفصیلی جائزہ لیکر اہل انویسٹرز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے اثاثوں کی جانچ پڑتال کی اجازت دی جائیگی۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کےحصص خریدنے کیلئے چین، امریکہ اور برطانیہ کے سرمایہ کاروں سے ملاقاتیں کی گئیں تھیں۔ واضح رہے کہ پاکستان اسٹاک مارکیٹ نے گزشتہ روز نئے کاروباری ہفتے کے آغاز پر ایک اور تاریخی سنگ میل عبور کرلیا تھا، ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ کے ایس ای 100 انڈیکس 40104 پوائنٹس کی بلند ترین سطح کو چھونے کے بعد 40 ہزار پوائنٹس کی ریکارڈ ترین سطح پر بند ہوا تھا۔ اس خبر کو لائیک یا شیئر کرنے اور مزید خبروں تک فوری رسائی کے لیے ہمارا اور وزٹ کریں اس خبر کو لائیک یا شیئر کرنے اور مزید خبروں تک فوری رسائی کے لیے ہمارا فیس بک پیج اور ٹویٹر اکاؤنٹ وزٹ کریں