انرجی سیکورٹی کیلئے ایرانی گیس ضروری ہے، ترجمان ایف پی سی سی

19 تعبيرية اتوار 21 اگست‬‮ 6102 - (رات 9 بجکر 25 منٹ)

شیئر کریں:

انرجی سیکورٹی کیلئے ایرانی گیس ضروری ہے، ترجمان ایف پی سی سی کراچی: ترجمان ایف پی سی سی کا کہنا ہے کہ بڑے ڈیموں کے بغیر ملکی ترقی ناممکن ہے، انرجی سیکورٹی کیلئے ایرانی گیس ضروری ہے جبکہ تھرمل پاور پر غیر ضروری انحصار ملکی مفاد کے خلاف ہے۔ ایف پی سی سی آئی نے کہا ہے کہ حکومت توانائی بحران حل کرنے کی کوششوں کی رفتار بڑھائے تاکہ ملکی معیشت بحال ہو سکے اور جی ایس پی کی سہولت سے بھرپور فائدہ اٹھایا جا سکے، پاکستان کا جھکاؤ تھرمل پاور کی طرف ہے جس سے قیمتی زرمبادلہ ضائع ہو رہا ہے جبکہ آلودگی میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔ ترجمان ایف پی سی سی آئی زبیر طفیل کا کہنا تھا کہ پاکستان میں67.74 فیصد بجلی تھرمل پاور، صرف 28.67 فیصد بجلی ہائیڈل پاور سے بنائی جا رہی ہے جبکہ نیوکلئیر پاور کا حصہ 3.17 فیصد ہے۔ اس خبر کو لائیک یا شیئر کرنے اور مزید خبروں تک فوری رسائی کے لیے ہمارا اور وزٹ کریں اس خبر کو لائیک یا شیئر کرنے اور مزید خبروں تک فوری رسائی کے لیے ہمارا فیس بک پیج اور ٹویٹر اکاؤنٹ وزٹ کریں