بلاول بھٹو کی امریکی اداکارہ پیرس ہلٹن کے ساتھ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی

37 تعبيرية منگل 29 نومبر‬‮ 6102 - (دوپہر 5 بجکر 53 منٹ)

شیئر کریں:

بلاول بھٹو کی امریکی اداکارہ پیرس ہلٹن کے ساتھ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی دبئی: پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کی امریکی اداکارہ پیرس ہلٹن کے ساتھ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ دبئی میں پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری نے امریکی اداکارہ پیرس ہلٹن سے ملاقات کی اورجب انہوں نے تصویر انسٹاگرام پر شئیر کی توتصویر تیزی کے ساتھ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ بلاول بھٹو نے تصویر انسٹاگرام پر شئیر کرکے لکھا کہ انہیں دلکش اورخوبصورت پیرس ہلٹن سے ملاقات کرکے خوشی ہوئی۔ پیرس ہلٹن امریکی اداکارہ اور گلوکارہ ہیں اس کے علاوہ وہ ایک بزنس ویمن بھی ہیں جب کہ پیریس ہلٹن کے دنیا بھر میں 570 کے قریب ہوٹلز، ریزورٹز اور دیگر جائیدادیں ہیں۔