زرد بخارسے درجنوں ہلاک، ملک میں ایمرجنسی نافذ

28 تعبيرية بدھ 18 جنوری‬‮ 7102 - (صبح 7 بجکر 1 منٹ)

شیئر کریں:

زرد بخارسے درجنوں ہلاک، ملک میں ایمرجنسی نافذ برازیلیا: برازیل کے صوبے میناس گیراس میں زرد  بخار سے متاثر ہوکر اب تک ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 47 تک جا پہنچی، حکومت نے وبا کی روک تھام اور ہنگامی اقدمات کے لیے پورے ملک میں  ایمرجنسی نافذ کردی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق برازیل کے صوبے میناس گیراس میں دوہفتوں کے دوران زرد بخار کی وبا مزید شدت اختیار کرگئی جس کے باعث اب تک 47 افراد ہلاک جبکہ سیکڑوں افراد متاثر ہوئے۔ برازیلین حکومت نے تیزی سے پھیلتی وبا کو قابو میں کرنے اور متاثرین کو بہترین علاج و معالجہ فراہم کرنے کے لیے پورے ملک میں 180 روز کے لیے ہنگامی حالت کا اعلان کردیا۔ حکومت کی جانب سے ایمرجنسی کا اعلان ہونے کے بعد اسپتالوں میں ضروری ادویات اور حفاظتی ٹیکوں کی ترسیل تیز کردی گئی اور ڈاکٹرز سمیت تمام طلبی عملے کی چھٹیاں منسوخ کرتے ہوئے انہیں 24 گھنٹے ڈیوٹی پر حاضر رہنے کی ہدایت کردی گئی۔ اس خبر کو لائیک یا شیئر کرنے اور مزید خبروں تک فوری رسائی کے لیے ہمارا اور وزٹ کریں