امریکہ میں کار ریسنگ کے دوران ڈرائیورہلاک‘ ویڈیو منظرِعام پرآگئی

30 تعبيرية پیر 27 مارچ‬‮ 7102 - (صبح 6 بجکر 33 منٹ)

شیئر کریں:

امریکہ میں کار ریسنگ کے دوران ڈرائیورہلاک‘ ویڈیو منظرِعام پرآگئی فلوریڈا: امریکی ریاست فلوریڈا میں ہونے والی کار ریس کے دوران حادثے میں ڈرائیور کے ہلاک ہونے کی ویڈیو منظرعام پر آگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق فلوریڈا میں منعقد ہونے والے اسپرنٹ کار ریسنگ نامی اس مقابلے میں 42 سالہ معروف ریسر ڈیوڈ اسٹیل گاڑی کو پیش آئے حادثے میں ہلاک ہوگئے تھے۔ سدرن کار اسپرنگ شوٹ آؤٹ نامی یہ مقابلہ بریڈنٹن میں واقع ڈیسوٹو اسپیڈ وے نامی ٹریک پر ہورہا تھا جو کہ ڈیوڈ اسٹیل کی زندگی کا آخری مقابلہ ثابت ہوا۔ حادثے کی دل دہلادینے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح ڈیوڈ کی گاڑی حفاظتی دیوار سے جا ٹکرائی اور تباہ ہوگئی۔ مقامی پولیس چیف کا کہنا ہے کہ ڈیوڈ کی گاڑی کا بائیں جانب کا اگلاوہیل ایک اور ریسر کی گاڑی کے دائیں جانب پچھلے وہیل سے ٹکرایا جس کے سبب وہ گاڑی پر قابو برقرار نہ رکھ سکے اور ان کی گاڑی 180 ڈگری کے زاویے سے ہوا میں اڑتی ہوئی حفاظتی دیوار سے جا ٹکرائی۔ موقع پر موجود پیرا میڈیکل اسٹاف نے انہیں طبی امداد فراہم کی تاہم وہ ریسنگ ٹریک پرہی دم توڑ گئے‘ انہوں نے پسماندگان میں ایک بیوی اور تین بچے چھوڑے ہیں۔ حادثے کے سبب ریس ملتوی کردی گئی اور اس اندوہناک حادثے نے ٹریک کے مالک اور دیگر عملے کے اذہان کے ذہنوں پر انتہائی منفی اثرات مرتب کیے ہیں خصوصاً اس گاڑی کے ڈرائیور پر جس کی گاڑی سے ڈیوڈ کی گاڑی ٹکرائی تھی۔ سید فواد رضا اے آروائی نیوز کی آن لائن ڈیسک پر نیوز ایڈیٹر کے فرائض انجام دے رہے ہیں‘ انہوں نے جامعہ کراچی کے شعبہ تاریخ سے بی ایس کیا ہے اور ملک کی سیاسی اور سماجی صورتحال پرتنقیدی نظر رکھتے ہیں اس خبر کو لائیک یا شیئر کرنے اور مزید خبروں تک فوری رسائی کے لیے ہمارا اور وزٹ کریں