یوم تشکر پر مراد سعید نے خطاب کیا تو عائشہ گلالئی نے شکوہ کیا کہ مجھے کیوں نہیں کرنے دیا گیا: عمران خان

11 تعبيرية جمعرات 3 اگست‬‮ 7102 - (دوپہر 1 بجکر 44 منٹ)

شیئر کریں:

یوم تشکر پر مراد سعید نے خطاب کیا تو عائشہ گلالئی نے شکوہ کیا کہ مجھے کیوں نہیں کرنے دیا گیا: عمران خان پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ عائشہ گلالئی کے الزامات میں کوئی لاجک نہیں ہے ،یوم تشکر پر مراد سعید نے خطاب کیا تو عائشہ گلالئی نے شکوہ کیا کہ مجھے کیوں نہیں کرنے دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق عمران خان کا کہناتھا کہ پیسے چلانا ن لیگ کا پرانا طریقہ ہے ،مجھے شک ہے،افسوس بھی ہے کہ ن لیگ نے انہیں استعمال کیا،جتنی معصومیت ن لیگیوں کے چہروں پر ہے یہ اس سے نیچے گرتے ہیں،عائشہ گلالئی کے الزامات کی کوئی منطق نہیں ہے ،عائشہ گلالئی نے خود کو پھنسا لیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ میں نے اگر کوئی چیز غلط کی ہے تو میرے ساتھ برا ہو گا۔ان کا کہناتھا کہ ن لیگ والوں نے سیتا وائت سے متعلق ایک مہم چلائی ، سیتا وائٹ نے ن لیگ والوں سے پیسے لینے کا اعتراف کیا ۔ عمران خان کا کہناتھا کہ یہ سیاستدان نہیں ہیں مافیا ہیں ، یہ ہر قسم کے حربے استعمال کریں گے۔