نواز شریف کے لاہور پہنچنے سے پہلے ہی پنجاب میں بغاوت، (ن) ن لیگ میں فاروڈ بلاگ سامنے آگیا

3 تعبيرية جمعرات 3 اگست‬‮ 7102 - (شام 6 بجکر 6 منٹ)

شیئر کریں:

نواز شریف کے لاہور پہنچنے سے پہلے ہی پنجاب میں بغاوت، (ن) ن لیگ میں فاروڈ بلاگ سامنے آگیا سابق وزیر اعلی پنجاب دوست محمد کھوسہ نے کہا ہے کہ سینئر لیگی رہنماؤں نے ایک پلیٹ فارم پر آنے کے لئے دوبارہ رابطے شروع کئے ہیں،جو ہمیشہ شریف برادران کو سہارا دیتے رہے اور جن پر یہ مشکل وقت میں انحصار کرتے ہیں وہ بھی اب ان کے ساتھ نہیں ہوں گے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے دوست محمد کھوسہ نے کہا کہ حالیہ دنوں میںسینئر لیگی رہنماؤں کے درمیان ایک مرتبہ پھر رابطوں کا آغاز ہوا ہے اور یہ طے ہوا ہے کہ اکٹھے بیٹھیں اور ایک مضبوط جماعت کو سامنے لایا جائے ۔ نہ صرف قومی اسمبلی بلکہ صوبائی اسمبلی کے لئے بات ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ فارورڈ بلاک کی روایت شریف برادران نے ڈالی اب انہیں سامنا کرنا پڑے گا ۔