خیبرپختونخوا میں کپتان کے بڑے ٹائیگر نے گلالئی خاندان کا جینا دوبھر کر دیا

1 تعبيرية جمعرات 3 اگست‬‮ 7102 - (شام 8 بجکر 23 منٹ)

شیئر کریں:

خیبرپختونخوا میں کپتان کے بڑے ٹائیگر نے گلالئی خاندان کا جینا دوبھر کر دیا پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور کے پی کے وزیر ٹرانسپورٹ ملک شاہ محمد خان نے دھمکی دی ہے کہ عائشہ گلالئی کے والد کو وزیر قوم کے گرینڈ جرگے میں الزامات کے ثبوت دینے ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر وہ ثبوت نہ دے سکے تو قبائلی روایت کے مطابق ان کا گھر گرا دیا جائے گا اور انہیں علاقہ بدر کردیا جائے گا۔ عائشہ گلالئی کے سابق پولیٹیکل ایجنٹ ہونے کا دعویٰ کرنے والے مجاہد خٹک کہتے ہیں کہ عائشہ گلالئی الزامات ثابت کریں ورنہ وہ ہمیں جانتی ہیں، وہ ملک سے بھاگنے پر مجبور ہوجائیں گی۔عائشہ گلالئی کے پولیٹیکل ایڈوائزرمجاہد خٹک نے پریس کانفرنس میں کہا کہ عائشہ گلالئی عمران خان اور پوری قوم سے معافی مانگیں۔انہوں نے کہا کہ میں عائشہ گلالئی اورعمران خان کی ملاقات میں بھی موجود تھا، عائشہ نے این اے ون کا ٹکٹ مانگا تھا، گواہ ہوں کہ عمران خان نےٹکٹ دینے سے انکار کیا ۔مجاہد خٹک نے الزام لگایا کہ عائشہ گلالئی نے قطر اوردبئی سے اسپتال کے نام پرعطیات جمع کیے۔