پریکٹس میچ کا آخری روز، آسٹریلیا کے خلاف قومی ٹیم کی بیٹنگ جاری

1 تعبيرية بدھ 13 نومبر‬‮ 9102 - (صبح 6 بجکر 82 منٹ)

شیئر کریں:

پریکٹس میچ کا آخری روز، آسٹریلیا کے خلاف قومی ٹیم کی بیٹنگ جاری پرتھ: پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پریکٹس میچ کا آج تیسرا اور آخری روز ہے، جہاں پاکستان ٹیم نے دوسری اننگز میں بیٹنگ کا آغاز کردیا۔

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیسٹ ٹیم اور آسٹریلیا اے کے درمیان ڈے نائٹ پریکٹس میچ کا آج آخری روز ہے، پاکستان ٹیم پریکٹس میچ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کررہی ہے، بیٹنگ میں بلے بازوں جبکہ بولنگ میں بولرز نے اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے۔

قومی ٹیم نے تین سو سے زائد رنز کی برتری سے تیسرے روز کا آغاز کیا، دوسری اننگز میں پاکستانی بلے باز اظہر علی اور شان مسعود بالترتیب 1 اور 4 رنز کے ساتھ کریز پر اترے۔ گزشتہ روز پاکستانی بولرز نے آسٹریلیا اے کی بیٹنگ لائن کو تہس نہس کردیا تھا، پوری ٹیم صرف ایک سو بائیس رنز ہی بنا سکی تھی۔

پاکستانی بولرز نے آسٹریلیا اے کے پرخچے اڑا دئیےپاکستانی بولرز نے آسٹریلیا اے کے پرخچے اڑا دئیے

خیال رہے کہ پرتھ میں کھیلے جانے والے پریکٹس میچ کے دوسرے روز پاکستان کے 428 رنز کے جواب میں آسٹریلیا اے کی ٹیم 122 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی، عمران خان سینئر نے 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی تھی، دن کے اختتام پر پاکستان نے بغیر کسی نقصان 7 رنز بنائے تھے۔

اس سے قبل قومی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 428 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی، بابر اعظم 157 اور اسد شفیق 119 رنز بنا کر ریٹائرڈ آؤٹ ہوئے اور دوسرے بلے بازوں کو کھیلنے کا موقع فراہم کیا۔